وزیرآباد میں معروف صنعت کار بھتیجے کی فائرنگ سے ہلاک

وزیرآباد میں ایک افسوسناک واقعے میں معروف صنعت کار کو اس کے اپنے ہی بھتیجے نے دفتر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول راحت نذر اپنے دفتر میں بیٹھے تھے کہ ملزم طیب نے اندر آکر فائرنگ کر دی۔ گولیاں جسم کے مختلف حصوں پر لگیں، زخمی حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق ملزم طیب مقتول کا سگا بھتیجا ہے جسے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

راحت نذر کٹلری صنعت سے وابستہ اور ایکسپورٹر تھے، وہ چار بچوں کے باپ تھے جن میں تین کمسن بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔