امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر کے معاہدے طے پا گئے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اتحاد کو مزید مضبوط کیا ہے اور امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت ہے۔صدر ٹرمپ
امریکا اور سعودی عرب کی بڑی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ اتحاد کو مزید مضبوط کیا ہے اور امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب امریکا کا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے اور ایران کے ساتھ بھی جوہری معاہدے کے امکانات موجود ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان کے تنازع کے حل پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی وزیر سرمایہ کاری نے اعلان کیا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی مجموعی مالیت 557 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔