ملک بھر میں خشک میوہ جات مہنگے ہیں۔ چلغوزہ کو دیکھنے کو بھی نہیں ملتا کیونکہ اس کی قیمت 16 ہزار روپے فی کلو تک جا چکی ہے لیکن ملک کے ایک حصے میں یہ صرف 3 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، جو عوام کے لیے خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔
سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی مانگ اور قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، جبکہ چلغوزہ عام طور پر 12 سے 16 ہزار روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا ہے، اسی لیے یہ متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہو گیا۔
تاہمجنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں مقامی دکانداروں کے مطابق رواں برس پیداوار زیادہ ہونے کے باعث قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے اور وانا بازار میں یہ چلغوزہ صرف 3 ہزار روپے کلو دستیاب ہے۔
گزشتہ برس اسی علاقے میں یہی چلغوزہ 8 سے 10 ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہوتا تھا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمت میں کمی سے خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
چلغوزہ غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ کئی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مددگار سمجھا جاتا ہے، اسی لیے سردیوں میں اس کا استعمال مزید بڑھ جاتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos