شدید دھند کے باعث موٹر وے کا اہم سیکشن ٹریفک کے لیے بند

 

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں سمتوں میں مکمل بند کر دیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ بڑے حادثات سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے مکمل پرہیز کریں۔

سفر کا ارادہ رکھنے والے شہری موٹر وے کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ موٹر وے پولیس کے آفیشل فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔