کھانا چھوڑ دیا تھا! شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا پر کیا گزری

ممبئی:بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک سے طلاق کے بعد انہوں نے کئی بار رات کا کھانا چھوڑ دیا کیونکہ وہ تنہا کھانا نہیں چاہتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا، جو پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد دبئی منتقل ہو گئی تھیں، نے شادی کے اختتام کے بعد بیٹے اذہان کی ذمہ داری خود سنبھال لی۔

فلمساز کرن جوہر کے ساتھ حالیہ گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ سنگل پیرنٹنگ مشکل ہے کیونکہ بہت سے کام ایک ساتھ انجام دینے پڑتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ ان کی شادی سرحد پار تھی، اس لیے ان کے لیے یہ اور بھی بڑا چیلنج تھا۔

ثانیہ مرزا نے کہا:
"میں نے کئی بار رات کا کھانا چھوڑ دیا کیونکہ میں اکیلے کھانا نہیں چاہتی تھی، مجھے لگتا تھا اس سے میرا وزن کم کرنے میں مدد ملے گی، میں صرف کچھ دیکھ کر سو جاتی تھی۔”

اس سے قبل پوڈکاسٹ میں فرح خان نے بھی انکشاف کیا تھا کہ ثانیہ مرزا کو طلاق کے بعد گھبراہٹ اور خوف کے دورے پڑتے تھے اور وہ کانپ رہی ہوتی تھیں۔

یہ خبریں اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔