یوکرین پر روسی میزائل و ڈرون حملے، 26 ہلاک اور 100 زخمی

 

کیف: روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

روئٹرز کے مطابق مغربی یوکرین کے شہر ترنوپل میں اپارٹمنٹ کی عمارتیں نشانہ بنیں، جس میں مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد لاپتا ہیں۔

حکام کے مطابق روس نے یوکرین پر 476 ڈرونز اور 48 میزائل داغے، جن کا ہدف توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی انفراسٹرکچر تھے، جس سے کئی علاقے شدید گرمی میں بجلی سے محروم ہو گئے۔ ترنوپل میں رہائشی عمارت کی بالائی منزلیں تباہ ہو گئیں۔

فروری 2022 میں ماسکو کی جانب سے حملے کے آغاز کے بعد یہ یوکرین پر سب سے مہلک حملہ تھا۔ یوکرین کی فضائیہ کے مطابق روسی X-101 کروز میزائل نے رہائشی فلیٹوں کو نشانہ بنایا۔

فضائیہ نے مزید بتایا کہ اس نے 476 ڈرونز میں سے 442 اور 48 میزائلوں میں سے 41 کو مار گرایا، جس میں F-16 اور میراج 2000 لڑاکا طیارے استعمال ہوئے۔ 10 میزائل یوکرین کو مغربی اتحادیوں کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔