لاہور: گرین ٹاؤن میں ناشتے کا بل مانگنے پر ایک دکاندار کے بچوں پر شدید تشدد اور چاقو سے حملہ کیا گیا۔
مدعی گل زر خان کے مطابق ملزم امجد اور اس کے ساتھی مرتضیٰ، عادل، رضا سمیت دیگر افراد نے بل اور بقایا جات کے معاملے پر دکان میں داخل ہو کر دکاندار کے بچوں پر گرم دودھ پھینکا، جس سے عمر شہزاد اور عباد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ملزمان نے بعد میں نصیب اور گل شاہد پر بھی چاقو سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ساتھ ہی دکان سے 55 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون بھی لوٹ لیے گئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos