چکوال: محکمہ جنگلات نے لکڑی اسمگلنگ میں ملوث شخص پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 73 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چکوال میں کارروائی کے دوران ایک کنٹینر سے 906.25 مکعب فٹ لکڑی برآمد کی گئی اور اسے بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ کنٹینر کو پکڑنے کے لیے جہلم اور چکوال کے ڈی ایف اوز نے مشترکہ کارروائی کی۔ اسمگل کی جانے والی لکڑی میں چیر، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔
ڈویژن فاریسٹ آفیسر کے مطابق اس کارروائی سے ملکی وسائل کی حفاظت اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف موثر پیغام بھیجا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos