بچوں کیخلاف تشدد اور جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے،مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ چِلڈرن ڈے کے موقع پر کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر بچہ پنجاب حکومت کے لیے اہم ہے اور بچوں کی صحت، تعلیم اور خوشیوں کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں بچوں کی فلاح کے لیے متعدد پروگرامز نافذ کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں:

  • چائلڈ ہارٹ سرجری پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کی جانیں بچائی گئی ہیں۔
  • ٹائپ ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس گھر گھر فراہم کی جا رہی ہیں۔
  • آٹزم کے لیے پاکستان کا پہلا خصوصی آٹزم سکول جلد افتتاح کے لیے تیار ہے۔
  • ہر ضلع میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن قائم کیے جائیں گے۔
  • ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام بچوں کی گمشدگی اور استحصال کے کیسز حل کر رہا ہے۔
  • غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے سکول میل پروگرام شروع کیا گیا۔
  • خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضا، ہیرنگ ایڈز اور ویل چیئرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ "کوئی بچہ محروم یا نظر انداز نہیں ہونا چاہیے، ہر بچے کی آنکھ میں مستقبل کی چمک دیکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا اور مسکرائے گا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔