محکمہ داخلہ نے جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت دیدی

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر جماعت اسلامی کو 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔

اجازت نامہ مخصوص شرائط و ضوابط کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ اجتماع کے منتظمین کو ضلعی انتظامیہ کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرنا ہوگا اور اجازت حلف نامے اور ذمہ داری قبول کرنے کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ انتظامیہ سٹیج سکیورٹی، خواتین و حضرات کے لیے علیحدہ انکلوژرز، ہنگامی راستے، مناسب پارکنگ اور رضاکار فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔

اجتماع کے دوران ساؤنڈ سسٹم صرف گراؤنڈ کے اندر کم والیم پر استعمال کیا جائے گا اور کم عمر بچوں کو اجتماع میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اجازت کے مطابق کسی دکاندار کو کاروبار بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور کوئی جلوس یا ریلی سڑکوں پر نہیں نکالی جائے گی۔

مزید برآں، آئینی اداروں، عدلیہ یا افواج کے خلاف تقاریر، کسی قسم کا اسلحہ یا لاٹھی اور مذہبی گروہوں یا فرقوں کی توہین پر مبنی گفتگو سختی سے ممنوع ہوگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔