راولپنڈی:ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔
کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مطابق کے ضمنی امتحانات کا شفاف انعقاد راولپنڈی بورڈ کی انتھک محنت کا مظہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے 7383 امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد رہا۔
اسی طرح 15427 امیدوار امتحان میں ناکام، 93 غیر حاضر جب کہ کا 49 داخلہ فارم منسوخ کیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق 14705 طلبہ اور 8160 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ۔ امتحانات کے نتائج جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے تحت مرتب کیے گئے ۔ بروقت نتائج بورڈ کی شفاف پالیسیوں کا عملی ثبوت ہے۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ فیصل آباد میٹرک امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہو گئے، سیکریٹری تعلیمی بورڈ کا کہنا ہےکہ کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا،20ہزار 977امیدواران نے امتحانات میں حصہ لیا۔ سیکریٹری تعلیمی بورڈ کےمطابق صرف 8ہزار 982 امیدوار پاس ہو سکے،تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار شریک ہوئے جس میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔ا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos