پی ایس ایل 11 میں شامل دو نئی ٹیموں کے نام سامنے آگئے

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں توسیع کے فیصلے کے بعد دو نئی فرنچائزز کے نام سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوجائے گی، جن میں گلگت اور فیصل آباد کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

پی سی بی نے پرانی فرنچائزز کی ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد نئی ٹیموں کیلئے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کے نام تجویز کیے تھے، جن میں سے آخرکار دو شہروں کو فائنل کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 2016 میں پانچ ٹیموں کے ساتھ شروع ہوئی اور 2018 میں ملتان سلطانز کی شمولیت کے بعد ٹیموں کی تعداد چھ ہوگئی تھی۔ لیگ کے 10 سال مکمل ہونے پر پی سی بی نے مزید دو ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔