خیرپور کے کچے کے علاقے فیض محمد بنڈو میں دیرینہ دشمنی پر دو قبائل میں تصادم کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے فیض محمد بنڈو میں اچانک دونوں قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
فائرنگ سے ایک قبائل کے3 افراد جبکہ دوسرے قبائل کا ایک شخص مارا گیا۔
ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos