اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلیے فوج طلب کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی کیلیے سیکریٹری دفاع کو خط لکھ دیا،ہری پور میں فول پروف سیکیورٹی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔
خط میں پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی مواد کی نقل و حرکت کیلئے خصوصی سیکیورٹی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پرامن انتخاب میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
یادرہے کہ این اے 18ہری پور میں ضمنی الیکشن 23نومبر کو شیڈول ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos