راولپنڈی: سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں جاری میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی دعوت پر زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے،سکندر رضا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
زمبابوے کی جانب سےریان برل نے 18اور برینڈن ٹیلر نے 11، موسیکیوانے 11اور مارو مانی نے 10رنز بنائے، برائن بینیٹ 49اور سکندر رضا 47رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 3 جبکہ ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دشمانتا چمیرا اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاری کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب163رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ہوری ٹیم 95رنز پر ڈھیر ہوگئی، میچ کے ابتدا میں ہی سری لنکن ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور 30 رنز تک اُس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجا پاکسے نے 11اور کامیندو مینڈس نے 9، کوشال مینڈس نے 6اور کوشال پریرا نے 4رنز بنائے جب کہ کپتان کپتان داسن شاناکا 34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
واضح رہے ایونٹ کے ابتدائی معرکے میں زمبابوے کی ٹیم کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ آج سری لنکا کے خلاف فتح حاصل کرلی۔
قبل ازیں ونندو ہاسارنگا آج سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں جبکہ ایشان ملنگا ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبو کررہے ہیں۔
دوسری جانب زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف میچ میں پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جو پاکستان کے خلاف میچ میں تھی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ پچ پہلے سے استعمال شدہ ہے اور اوس بھی موجود ہے، اس لیے وہ ابتدا میں ہی حریف بیٹنگ لائن کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔
شناکا نے کہا کہ ہمیں رنز کو محدود کرنا ہے اور سکندر رضا کی وکٹ لینا سب سے اہم ہوگا۔
دوسری جانب زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ وہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف مقرر کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
زمبابوے نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، زمبابوے اپنی پہلی شکست کے بعد کم بیک کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ سری لنکا پاکستان کی سرزمین پر اپنے حالیہ تینوں ون ڈے میچز ہار چکا ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی میں نئی شروعات چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos