دوحا میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت اے کو سپر اوور میں شکست دے دی اور فائنل کھیلنے کیلیے تکٹ کٹوا لی۔
میچ کے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر دونوں ٹیمیوں کا اسکور برابر ہو گیا تھا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں آیا۔
مقررہ اوورز میں بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، جبکہ بنگلادیش نے 195 رنز کا ہدف دیا تھا۔
سپر اوور میں بھارت کے دونوں کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، جس کے باعث بنگلادیش اے سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب رہی۔
بھارتی ٹیم نے آخری گیند پر 3 رنز بنا کر میچ ٹائی کیا، بنگلادیش اے کی ناقص فیلڈنگ کے باعث وکٹ کیپر رن آئوٹ کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے باعث میچ ٹائی ہوا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos