ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے کردیاگیا۔
22 نومبر سے انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے کیا گیا۔اس کی وجہ سورج کی روشنی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیواجیت سائیکا کے مطابق سردیوں میں یہاں روشنی جلد ہی کم ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے کھانے اور چائے کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔
یہ میچ امقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شروع ہوا۔ ٹاس مقامی وقت کے مطابق 8:30 پر ہوئی اور میچ 9 بجے شروع ہوا، چائے کا وقت 11 بجے کیا گیا۔
کھانے کا وقفے کا وقت1 بج کر20 منٹ سے 2 بجے تک تھا۔
کھیل ختم ہونے کا وقت چار بجےمقرر کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos