محسن نقوی اور نجم سیٹھی۔ فائل فوٹو

محسن نقوی کا راشد لطیف کے معاملے پر نجم سیٹھی کو سخت جواب

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق کپتان راشد لطیف کے معاملے پر سوشل میڈیا میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے محل اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کبھی تنقید کو خاموش کرنے کے حوالے سے نہیں تھی، یہ جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو جان بوجھ کر پھیلانے پر وضاحت کے لیے تھی۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ ہماری کارروائی پوری طرح قانون کے دائرے میں ہے اور ہماری توجہ مکمل طور پر پاکستان کرکٹ اور اس کے کھلاڑیوں کی سالمیت کے تحفظ پر مرکوز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راشد لطیف نے آج اپنی ٹوئٹ میں معافی مانگ لی ہے، بورڈ کے موقف کی واضح تائید کی ہے، ہم ان کی معافی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں۔

 

چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ ہم بورڈ پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کرانے کے لیے دوسرے ذرائع استعمال نہیں کرتے ، ہم پاکستان کرکٹ اور اس کے اثاثوں کا تحفظ کرتے ہیں۔

 

راشد لطیف نے محمد رضوان کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر پی سی بی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی، جس پر بورڈ نے بھی اپنا ردعمل دیا ۔ راشد لطیف نے ایکس پر اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے پی سی بی اور عوام سے معذرت کی اور متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔

 

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ پی سی بی کی پالیسیوں کے خلاف تنقیدی بیانات پر سابق کپتان راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں کرکٹ انتظامیہ پر زور دیتا ہوں کہ اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈوں سے اجتناب کریں۔

 

واضح رہے کہ راشد لطیف کے متنازع بیان پرنیشنل سائبرکرائمز ایجنسی ( این سی سی آئی اے) میں دو مختلف انکوائریز جاری ہیں۔

 

راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی اور اپنا بیان ایکس پر پوسٹ کردیااشد لطیف نے محمد رضوان کی کپتانی ہٹانے پر وضاحت جاری کی جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور عوام سے معذرت کی ہے۔ راشد لطیف نے کہا کہ فلسطین کی حمایت پر کی گئی قیاس آرائی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں،کسی کو نقصان پہنچانا ہرگز میرا مقصد نہیں تھا۔

 

ایکس پر بیان میںراشد لطیف نے سرگیٹ ایڈورٹائزنگ اور کرکٹ معاملات پر بھی شفاف وضاحت پیش کی ہے،سابق کپتان نے عوامی بیانات پر کنٹرول کا بھی وعدہ کرلیا۔

 

راشد لطیف نے اپنے تمام متنازع بیانات پر غیرمشروط طور پر معافی مانگ لی۔ان کا کہناتھاکہ محمد رضوان کے فلسطینی حمایت کو کپتانی سے ہٹانے سے جوڑنا بلاجواز اور بے بنیاد ہے، بیان غیر مناسب اور ٹھوس ثبوت پر مبنی نہیں تھا۔

 

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ملک کی ساکھ مقدم ہے،غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرنے کا سوال ہی نہیں بنتا، آئندہ رائے کا اظہار کرنے میں ذمہ دارانہ، شواہد پرمبنی اور محتاط رویے رکھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو نقصان پہنچانے کا کبھی ارادہ نہیں تھا، پی سی بی، عوام اور متعلقہ شخصیات سے غیر مشروط معذرت کرتا ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔