اسنوکر ٹیم ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ تین، ایک کی فتح کے ساتھ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔
سیمی فائنل کے پہلے سنگل میں پنکج ایڈوانی نے اسجد اقبال کو شکست دے کر برتری حاصل کی لیکن دوسرے سنگل میں محمد آصف نے برجیش دامانی کو ہراکر مقابلہ برابر کیا۔
اسجد اقبال اور محمد آصف کی جوڑی نے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کی ٹیم کو ہرایا۔
محمد آصف نے دونوں سنگلز جیتنے کے علاہ ڈبل کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
ریورس سنگل میں محمد آصف نے پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos