نکیال:دولہے نے شادی کی خوشی کو نسل کی امید میں بدل دیا

 

نکیال اولی کے دولہا مزمل نور نے شادی پر خرچ ہونے والی دس لاکھ روپے کی خطیر رقم سکول لیبارٹری کے لیے وقف کر دی۔نکیال اولی کے نوجوان دلہا مزمل نور جو کہ مدثر نورانی کے چھوٹے بھائی ہیں نے شادی کی خوشیوں کو حقیقی معنوں میں سماجی خدمت کا رنگ دیتے ہوئے ایک منفرد مثال قائم کر دی

نکیال کے علاقے اولی میں نوجوان دولہا مزمل نور نے شادی کے موقع پر ایسا فیصلہ کیا جس نے پوری بستی کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنی شادی پر خرچ ہونے والی دس لاکھ روپے کی رقم تقریب پر لگانے کے بجائے گورنمنٹ ہائی سکول اولی کی سائنس لیبارٹری کے لیے وقف کر دی۔

مزمل نور، جو مدثر نورانی کے چھوٹے بھائی ہیں، نے اپنی خوشیوں کو سماجی خدمت کے ساتھ جوڑتے ہوئے علاقہ مکینوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ ان کے اس اقدام سے نہ صرف مقامی طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولتیں میسر ہوں گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی بہتر تعلیمی ماحول تشکیل پائے گا۔

دولہا کے فیصلے نے خاندان اور علاقے میں خوشگوار ردعمل پیدا کیا ہے اور لوگ اسے ایک مثبت اور قابلِ تقلید قدم قرار دے رہے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مزمل نور نے دکھا دیا کہ حقیقی خوشی وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے۔

مزمل نور کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھی بڑی تعداد میں سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین اسے نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال قرار دے رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔