ایک ماہ قبل دلہن بن کر آنے والی خاتون کا مبینہ قتل

ضلع چشتیاں کے علاقے 28 گجیانی میں ایک ماہ قبل دلہن بن کر آنے والی خاتون کے مبینہ قتل کا سانحہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان میں خاتون کا شوہر، جیٹھ اور سسر شامل ہیں، جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جرم کے اہم شواہد کے ساتھ حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تعلقات کے شبہ کی بنیاد پر پیش آیا اور تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔