دبئی ایئر شو کے دوران تیجس طیارے کے حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے ونگ کمانڈر نمنش سیال کی باقیات کو اتوار کی صبح کوئمبٹور کے قریب واقع فضائی مستقر، سولورلایا گیا۔اس موقع پر بھارتی فضائیہ کے افسران، ساتھی اور اہلکار جذباتی الوداع پیش کرنے کے لیے موجودتھے۔
کوئمبٹور کے ضلع کلکٹر پون کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کارتھیکیان نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ائیر فورس نے مکمل فوجی اعزازات سے نوازا اور اہلکار تعزیت کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
ونگ کمانڈر سیال سولور میں مقیم نمبر 45 سکواڈرن (فلائنگ ڈیگرز) سے منسلک تھے، جو ہلکے جنگی طیارے تیجس کو اڑانے والے دو سکواڈرن میں سے ایک ہے۔
فضائی اسٹیشن پر ایک رسمی خراج عقیدت کے بعد، ان کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے فضائیہ کے ایک طیارے میں آنجہانی افسر کی آبائی ریاست ہماچل پردیش روانہ کیا گیا۔
37سالہ ونگ کمانڈر سیال نے دبئی ایئر شو میں ایروبیٹک ڈسپلے کے لیے تیجس ایم کے 1لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ کو سولور سے دبئی کے لیے اڑایا تھا۔
ونگ کمانڈر سیال، ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کے نگروٹا بگوان کے رہنے والے ہیں۔ان کے پسماندگان میں بیوی، 6سالہ بینی اور والدین ہیں۔
ان کی اہلیہ بھی فضائیہ میںایک افسر ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos