فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بھارت نے پہلا بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا

کولمبو :  بھارت نے نیپال کو 7وکٹوں سے شکست دے کر پہلا بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیپال کو 114 رنز پر محدود کر دیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے صرف 12 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا کر ایونٹ کی ناقابلِ شکست چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

قبل ا زیں  بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیپال نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے مہرین علی 55اور بشریٰ اشرف 48رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

دوسری جانب 170رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کرکے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرا دیا۔

نپیال کی جانب سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنیتا پون 46اور سوشما تھمنگ 36رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔