بیروت،اسرائیلی حملہ:حزب اللّٰہ کمانڈر ہيثم طبطبائی سمیت 5 ساتھی شہید

بیروت: حزب اللّٰہ نے اپنے سینئر کمانڈر ہيثم علی طبطبائی کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے پانچ ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔

عرب ذرائع کے مطابق فضائی حملہ بیروت میں کیا گیا، جس میں حزب اللّٰہ کے اہم عسکری رہنما نشانہ بنے۔ تنظیم کے سینئر رہنما محمد محمد قمتی نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائی نے تمام حدود پار کر دی ہیں اور اس کے جواب میں ممکنہ اقدامات پر غور جاری ہے۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں آج مزید 28 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ اضافی حملوں کے خدشے کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔