طیارہ تیجس حادثہ،ہلاک بھارتی ونگ کمانڈر کی آخری رسومات ادا

 بھارت (اُمت نیوز)دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے کے دوران  حادثہ میں ہلاک بھارتی ونگ کمانڈر نماند سیال کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کے حادثے میں ونگ کمانڈر نماند سیال ہلاک ہو گئے۔ ان کی اہلیہ، جو خود بھارتی فضائیہ میں حاضر سروس افسر ہیں، آخری رسومات میں شدید غم سے نڈھال دکھائی دیں۔ سانحے نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ دونوں ممالک کے حساس دل رکھنے والے افراد کو بھی افسردہ کر دیا۔

حادثہ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہونے والے ایئر شو کے آخری روز جمعے کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا، جب تیجس طیارہ ایک فضائی مظاہرے میں حصہ لے رہا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر حادثے کی کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرتب دکھانے کے دوران طیارہ اچانک بے قابو ہو کر زمین کی طرف گر گیا اور ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ ونگ کمانڈر نماند سیال ہلاک ہو گئے، جن کا تعلق بھارت کی ریاست ہماچل پردیش سے تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔