ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ہوسٹل سے طالب علم کی لاش برآمد

 

ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ایک ہوسٹل سے ایک طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مرحوم طالب علم بی ایس سائیکالوجی کے تھرڈ سمسٹر میں زیر تعلیم تھا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں اور طالب علم کے اہلخانہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔