لندن: برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس انگلینڈ میں ریل کے کرائے منجمند کیے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ 2027 تک ریگولیٹڈ ریل کرایوں کو منجمند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سیزن ٹکٹ اور آف پیک ریٹرن کرایے شامل ہیں۔
اس فیصلے سے روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو تقریباً 300 پاؤنڈ تک کی بچت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ میں ریل کرایوں میں مارچ 2025 میں 4.6 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos