جماعت اسلامی کا اجتماع عوامی وحدت کی طاقت بن چکاہے،لیاقت بلوچ

 

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عوامی وحدت کی طاقت بن چکا ہے اور اس نے عوام دشمن نظام کے خاتمے کا نیا عزم دیا ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے اور موجودہ ضمنی انتخابات بھی متنازع اور حقیقی مقبولیت کے حامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام مکمل زوال کا شکار ہے اور اس کے متبادل کے طور پر متناسب نمائندگی کے طرز کا انتخابی نظام متعارف کرایا جانا چاہیے۔

لیاقت بلوچ نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے بار بار فرار ہونا عوام دشمنی کے مترادف ہے اور یہ عوام کے جمہوری حق پر ظلم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔