ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا،کارکنوں کاجشن،مٹھائیاں تقسیم

 

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے، قومی اسمبلی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں اپنے نام کر لیں۔ تحریک انصاف کی سابقہ نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی صرف ایک صوبائی نشست جیت سکی۔

قومی اسمبلی کے اہم نتائج:

  • این اے 18 ہری پور: سب سے بڑا اپ سیٹ، ن لیگ کے بابر نواز خان نے 1 لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کو شکست دی۔
  • این اے 129 لاہور: حافظ میاں محمد نعمان 63 ہزار 441 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ارسلان احمد 29 ہزار 99 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر۔
  • این اے 185 ڈیرہ غازی خان: محمود قادر خان 82 ہزار 416 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49 ہزار 262 ووٹ حاصل کر سکے۔
  • این اے 143 ساہیوال: محمد طفیل جٹ 1 لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 13 ہزار 220 ووٹ پر رکے۔
  • این اے 104 فیصل آباد: دانیال احمد 52 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیاب۔
  • این اے 96 فیصل آباد: بلال بدر چوہدری 93 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

صوبائی اسمبلی کے اہم نتائج:

  • پی پی 87 میانوالی: علی حیدر نور خان 67 ہزار 986 ووٹ لے کر کامیاب۔
  • پی پی 98 فیصل آباد: آزاد علی تبسم 44 ہزار 388 ووٹ لے کر کامیاب۔
  • پی پی 115 فیصل آباد: محمد طاہر پرویز 49 ہزار 49 ووٹ لے کر کامیاب۔
  • پی پی 116 فیصل آباد: احمد شہریار 48 ہزار 824 ووٹ کے ساتھ کامیاب، یہ نشست وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے داماد نے جیتی۔
  • پی پی 203 ساہیوال: محمد حنیف 46 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب۔
  • پی پی 73 سرگودھا: سلطان علی رانجھا 71 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب۔
  • پی پی 269 مظفرگڑھ: پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 55 ہزار 611 ووٹ لے کر کامیاب، ن لیگ کو یہاں شکست کا سامنا۔

مسلم لیگ (ن) کی یہ واضح کامیابی عوام کے ووٹ کے ذریعے ترقی اور خدمت کے نعرے کو تقویت دینے کا عندیہ ہے۔ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے پارٹی کو اعتماد اور مینڈیٹ دیا ہے تاکہ پاکستان میں خدمت اور ترقی کا نیا دور شروع ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔