غزہ میں اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں، مزید 4 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور گزشتہ روز مزید 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 اکتوبر کے معاہدے کے بعد اسرائیل نے 500 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے باعث انسانی صورتِ حال بدستور تشویشناک ہے۔

اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی اُنروا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی 90 فیصد سے زائد آبادی امداد پر انحصار کرتی ہے اور بیشتر افراد کو روزانہ صرف ایک بار کھانا دستیاب ہوتا ہے۔

دوسری جانب، امریکا کی حمایت یافتہ متنازع امدادی تنظیم غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن نے بھی غزہ میں اپنے آپریشن روکنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی مزید متاثر ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔