دھرمیندر کا موت سے قبل آخری ویڈیو پیغام وائرل

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کا آخری ویڈیو پیغام انسٹاگرام پر وائرل ہوگیا۔

دھرمیندر 89 سال کی عمر میں پیر کو ممبئی میں انتقال کر گئے، جس کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے شدید دکھ کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پر 2 اکتوبر کو دھرمیندر کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ ویڈیو پیغام ہندو تہوار دُسہرا کے موقع پر تھا، جو اب دوبارہ وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں دھرمیندر کہہ رہے ہیں: "تمام بھائی بہنوں، بچے بچیوں کو دُسہرا کی مبارک ہو، خدا آپ سب کو لمبی صحت دے، خوشیاں دے اور اب آپ نیک بن کے رہیں، تب تو ترقی ہی ترقی ہے۔”

واضح رہے کہ دھرمیندر کو کچھ روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں دو ہفتے قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔