ایف سی ہیڈ کوارٹر خودکش حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں خودکش بمبار کو گیٹ کی جانب بڑھتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

موصول ہونے والی ویڈیو میں حملہ آور کو ہیڈ کوارٹر کے مرکزی گیٹ کے قریب آہستہ آہستہ چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جیسے ہی وہ چیک پوسٹ کے قریب پہنچا، سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران زور دار دھماکا ہوگیا۔

حکام کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو نے حملہ آور کی نقل و حرکت اور حملے کے طریقہ کار کا اہم سراغ فراہم کیا ہے، جس کی مدد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ خودکش بمبار کس راستے سے ایف سی ہیڈ کوارٹر تک پہنچا اور اسے ممکنہ سہولت کس نے فراہم کی۔

سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے محرکات اور سہولت کاروں کی تلاش کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔