مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں طلبہ و طالبات کو اسکول لے جانے والے دو رکشے ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 9 سالہ طالبہ انشراح راشد جاں بحق جبکہ 13 طلبہ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ رکشوں کی غیر ذمہ دارانہ دوڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ واقعے کے بعد دونوں رکشہ ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور زخمی طلباء و طالبات کو ٹی ایچ کیو اسپتال جتوئی منتقل کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos