فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کہاں کہاں ہوں گے، اعلان ہوگیا

ممبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے وینیوز کا اعلان کردیا,پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 4 گروپس میں تقسیم 20 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ایونٹ کا آغاز 7 فروری کو ہوگا اور 8 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی روز 7 فروری کو 6 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جس میں دفاعی چمپیئن بھارت بھی شامل ہے۔

پاکستان کا پہلا میچ 7 فروری کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا، دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا سے کولمبو اور تیسرا میچ بھارت کے خلاف 15 فروری کو پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں ہوگا، چھٹا میچ، 18 فروری کو نمیبیا سے ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، گروپ ون میں پاکستان، بھارت، نمیبیا، ہالینڈ اور امریکا شامل ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ٹو میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ تھری، میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلہ دیش، نیپال اور گروپ فور میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

بھارت میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی، ایڈن گارڈنز کولکتہ، ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنائی، نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد اور وانکھڈے اسٹیڈیم ممبئی شامل ہے۔

سری لنکا میں پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کینڈی، پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو، سنہالے اسپورٹس کلب کولمبو میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔