راولپنڈی: سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9وکٹوں سے ہرا کر دو قیمتی پوائنٹس ھاصل کر لیے۔
سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 147رنز کا ہدف17ویں اوور میں حاصل کر لیا ، پیٹھم نسانکا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 98رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے ،انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ کوشل مینڈس 25رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ سری لنکا کے آئوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی کے مشرا تھے انھوں نے 12رنز بنائے،یہ وکٹ براڈ ایون نے حاصل کی۔
قبل ازیں سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف تھا، زمبابوبے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے شاندار 37 رنز کی اننگز کھیلی، ریان بورل بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
برائن بیننٹ نے 26 گیندوں پر 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، برینڈن ٹیلر صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانہ اور وانندو ہاسارنگا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos