وفاقی شرعی عدالت نے 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر اعتراض اٹھا دیا

وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔

وفاقی شرعی عدالت میں دائر درخواست میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ دفتر نے اعتراض کیا کہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست شریعت کورٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتی۔

درخواست گزار بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اختیار کیا کہ ترمیم عدلیہ کی آزادی اور احتساب کے اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، اور صدر و فیلڈ مارشل کو دیا گیا تاحیات استثنیٰ غیر اسلامی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ترمیم کو غیر اسلامی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت کے عملے نے درخواست کی نقول اسلام آباد بھیج دیں اور رجسٹرار سے ہدایت طلب کی کہ درخواست سماعت کے لیے وصول کی جائے یا نہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔