اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔
جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کے دوران عمر ایوب کی عدم پیشی پر نہ صرف انہیں اشتہاری قرار دیا بلکہ ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
عدالت نے مزید حکم دیا ہے کہ عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ فوری طور پر بلاک کیا جائے۔
عمر ایوب کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ نون میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو بھی اشتہاری قرار دیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos