غزہ کی خیمہ بستیاں پانی میں ڈوب گئیں،سیلابی ریلوں سے تباہی

 

غزہ میں مسلسل بارشوں اور سیلابی صورتحال نے پہلے سے بے گھر ہزاروں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ خیمہ بستیوں میں قائم عارضی پناہ گاہیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں جبکہ کئی کمزور شیلٹرز سیلابی ریلوں کی زد میں آکر خراب ہوگئے۔

 

متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں اور انہیں خوراک، صاف پانی اور گرم کپڑوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مقامی حکام اور امدادی اداروں نے فوری امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں سے مواصلاتی نظام متاثر ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔

عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی شدت برقرار رہی تو انسانی بحران مزید گہرا ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق سرد موسم کے مطابق امداد پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اسرائیلی پابندیاں امدادی ٹرکوں کی آمد کو محدود کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔