لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔عدالت نے آج روبکار جاری کی تھی جس کے بعد رہا کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
گزشتہ روز ڈکی بھائی کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی جس کے باعث وہ رہا نہ ہو پائے تاہم آج جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے کے نیشنل کرائم ایجنسی ونگ (NCIA) میں آن لائن جوا کو فروغ دینے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ حکام کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب رہائی کے موقع پر ڈکی بھائی کے اہلِ خانہ اور دوست بھی موجود تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos