فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ہانگ کانگ میں رہائشی اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سے 13ہلاکتیں

ہانگ کانگ میں متعدد رہائشی عمارتوں میں آگ  لگنے سے  13 افراد ہلاک، 28 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے قریبی عمارتوں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تاحال آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کی چو وِنگ یِن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ’13 ہلاک ہونے والوں میں سے 9 افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔‘

اب تک سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارتوں سے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں، تاہم متعدد لوگوں کے ان عمارتوں میں پھنس جانے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔