فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

سوشل میڈیا کے استعمال کیلیے کم سے کم عمر 16 سال مقرر

یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال سے متعلق کم از کم عمر کی حد کے حوالے سے قرار داد منظور کر لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی منظور کی گئی قرار داد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے کم از کم عمر کی حد 16سال تجویز کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں شدید ضرورت پڑنے پر 16 سال سے کم عمر بچے صرف والدین یا سرپرست کی اجازت کے ساتھ ہی سوشل میڈیا استعمال کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ اکتوبر میں جاری مسودے کے مطابق قرار داد میں یورپی سطح پر ہر ملک کو کم سے کم عمر 13 سال تک رکھنے کی بھی صوابدید ہے۔

یا درہے کہ اس قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور نہ ہی یہ پالیسی طے کرتی ہے تاہم اسے مستقبل کی قانون سازی اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں ڈیجیٹل تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں آسٹریلیا، فرانس، ڈنمارک اور ملائیشیا سمیت متعدد ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فام کے استعمال کے لیے عمر کی کم سے کم حد 15 سے 16 سال مقرر کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔