امریکی دارالحکومت میں فائرنگ کے بعدمزید500 فوجی تعینات کرنے کاصدارتی حکم

امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے بتایاہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو نیشنل گارڈز مین پر فائرنگ کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے مزید 500 فوجیوں کو تعینات کرنے کا کہا ہے۔
ہیگستھ یہ درخواست فوج سے کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ صرف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرے گا کہ ہم واشنگٹن ڈی سی کو محفوظ اور خوبصورت بنائیں گے۔

 

اس حوالے سے امریکی حکومت نے ایک ہنگامی رٹ دائر کردی ہے جس میں وفاقی جج کے اس حکم کوروکنے کی کوشش کی گئی جو 11 دسمبر کو واشنگٹن میں نیشنل گارڈ دستوں کی تعیناتی کو روک سکتا ہے۔اس رٹ کے تحت وفاقی اپیل کورٹ سے 4 دسمبر تک مداخلت کے لیے درخواست کی گئی ہے، یہ مزیدتعیناتی کو ممکنہ طور پر غیر معینہ مدت یا اپیل کورٹ کے کیس پر غور کرنے تک توسیع دے گی۔

محکمہ انصاف نے اپنی اس دلیل کودہرایاہے کہ صدر کے پاس واشنگٹن میں نیشنل گارڈ پر اختیار اور کمانڈ ہے۔

 

ایک وفاقی جج نے گزشتہ ہفتے فیصلہ دیا تھا کہ ٹرمپ اور محکمہ دفاع نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کو غیر قانونی طور پر تعینات کیا ۔ اس فیصلے پر اپیل کا وقت دینے کے لیے باضابطہ حکم جاری کرنے تاخیر کی گئی تھی،تاہم جج نے کہا تھاکہ مزید تعیناتی اس فیصلے کی خلاف ورزی ہوگی۔

جج کاکہناتھاکہ اس میں کافی خطرات ہیں، یہ تعیناتی کسی خطرناک یا جان لیوا تصادم کا باعث بنے گی جو عوامی تحفظ کے لیے تباہ کن ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔