دھند کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی،نوٹیفکیشن جاری

 

چارسدہ: شدید دھند کے پیش نظر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکول اب صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو سکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اور عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ میں دھند کے باعث سکول وین اور ٹرک کے تصادم میں 2 بچے جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب، بلوچستان کے سرد علاقوں میں سرکاری سکولز 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے، جبکہ موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام سکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔