نیشنل گارڈ حملہ،افغان شہریوں کی امیگریشن رک گئی

واشنگٹن: نیشنل گارڈ پر حملے کے بعد افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں روک دی گئیں

واشنگٹن: امریکی انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی ہیں۔ یہ فیصلہ واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر افغان شہری کے حملے کے بعد کیا گیا۔

امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی تمام درخواستیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں، اور سکیورٹی اور جانچ کے پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے طور پر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔