رحیم یار خان:ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

رحیم یار خان: شہر کے تھانہ بھونگ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو بھائی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ اس دوران اہل علاقہ اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کی زد میں آکر 8 سالہ احمد اور 10 سالہ شاہ زیب جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔