تھائی لینڈ: جنوبی شہر ہاٹ یائی اور دیگر علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس سے تین سو سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور 33 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں، اور تھائی لینڈ و ملائیشیا میں مجموعی طور پر تقریباً 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے 10 صوبے اور ملائیشیا کی 8 ریاستیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ تین روزہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہسپتال، بازار اور دیگر عمارتیں زیر آب آگئیں، جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے۔
ہزاروں شہری چھتوں پر پھنس گئے ہیں، فوجی ہیلی کاپٹر انہیں ضروری سامان فراہم کر رہے ہیں، اور دیگر طیاروں کے ذریعے آکسیجن سلینڈر، جنریٹر اور دیگر امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق تقریباً 980,000 گھر متاثر ہوئے ہیں۔
اسی دوران انڈونیشیا میں بھی حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 24 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos