کراچی میں ٹریفک نظم و نسق بہتر بنانے کے لیے 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی 13 ہزار گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب جاری ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ہیوی وہیکلز کے ٹریکرز کا کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہے اور اگر کسی گاڑی کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گی تو چالان کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ آن لائن فوڈ رائیڈرز کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رائیڈرز کو بلا کر ضابطہ اخلاق کی پابندی کا کہا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos