متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہفتہ وار تعطیلات مل کر عوام کو چار دن کی چھٹیاں ملیں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کا 54 واں قومی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، اور وفاقی وزارتوں و سرکاری اداروں کے دفاتر چار روز کے لیے بند رہیں گے۔ وزارت تعلیم نے بھی سرکاری و نجی سکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ امارات میں سرکاری تعطیلات میں عید الفطر، عید الاضحی، یوم عرفہ، نئے ہجری سال، 12 ربیع الاول، قومی دن اور سال نو شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos