واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ،اوباما کا شدید ردعمل

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا، جبکہ سابق صدر باراک اوباما نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے قابلِ افسوس اور تشویش ناک قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی شناخت 29 سالہ افغان نژاد شخص رحمان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو 2021 میں امریکا آیا تھا۔

باراک اوباما کا ردعمل

سابق صدر باراک اوباما نے سوشل میڈیا پر واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”امریکا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں—مشعل اور میں زخمی سروس ممبرز کے لیے دعا گو ہیں۔”

انہوں نے زخمی اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی کربناک حالات میں اس مشکل موسم کا سامنا کر رہے ہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ ملزم نے اچانک اہلکاروں پر فائر کھولا جس سے دو جوان شدید زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی حکام نے واقعے کو ’سنگین حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں گشت اور نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔