ہانگ کانگ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی کو22گھنٹے ہوگئے۔ ہلاکتیں 55

ہانگ کانگ کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں لگنے والی آگ22 گھنٹے بعد بھی بھڑک رہی ہے، جس میں کم از کم 55 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، تقریباً 300 افراد لاپتہ ہیں۔

جمعرات کے روز بھی فائر فائٹرز ہانگ کانگ کے شمالی ضلع تائی پو میں تباہ کن آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں، جو بدھ کے روز وانگ فُک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس کی ایک بلند عمارت میں لگی تھی۔ حکام نے ایک تعمیراتی کمپنی کے تین عہدیداروں کو شبہے کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ سات میں سے چار بلاکس میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تین بلاکس میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آگ لگنے کے تقریباً 22 گھنٹے بعد موصول ہونے والی ویڈیوز میںکم از کم دو ٹاورز سے شعلے بھڑکتے دکھائی دے رہے تھے۔فائر فائٹرز ہاؤسنگ کمپلیکس کی بالائی منزلوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں ممکنہ طور پر لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

فائر سروس آپریشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیریک آرم اسٹرانگ چان نے کہا، جائے وقوعہ پر درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور کچھ ایسی منزلیں بھی ہیں جہاں ہم ان لوگوں تک نہیں پہنچ سکے جنہوں نے مدد کی درخواست کی ہے، لیکن ہم کوشش جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر آگ ایک عمارت سے دوسری عمارت میں ہوا اور اڑتے ہوئے ملبے کے باعث پھیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔